تازہ ترین

روس کا ہائپرسونک میزائل حملہ، یوکرین کی اسپشل فورس کے100اہلکارہلاک

روسی فوج کے یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملے میں 100یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین میں ہائپرسونک میزائل حملے میں ایندھن اسٹورکرنے والی سائٹ کوتباہ کردیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے جنوبی علاقے میں ہاپرسونک میزائل حملے میں ٹریننگ سینٹرکونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں یوکرین کی اسپشل فورس کے100اہلکارہلاک ہوگئے۔روسی حکام کے مطابق یوکرین پرحملے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے دیگرہتھیاربھی استعمال کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے جنوبی علاقے میں روسی فوج کے حملوں کے بعد کیمیکل پلانٹ سے ایمونیا  گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔حکام نے قریبی آبادی کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button