Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
Uncategorized

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے باوجود بھی امتحان، 14 مرحلوں سے گزرنا ہو گا

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے قبل 14مراحل سے گزارنے کا عندیہ دے دیا۔
چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای وی ایم کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتے، عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے پہلے 14 مراحل سے گزرنا ہوگا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں،ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے، ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی مشینیں ہونگی، فگر آؤٹ کرنا باقی ہے۔
رکن کمیٹی عالیہ کامران نے استفسار کیا کہ بلوچستان کے حلقہ بندیاں کیسے ہوں گی ، جہاں انٹرنیٹ نہیں ہے وہاں ای وی ایم مشین کیسے استعمال ہو گی؟، بلوچستان کے عوام مشکل سے ووٹ کاسٹ کر جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!