تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

امراض کیخلاف انسان کی محافظ اور بیماریوں کی دُشمن بڑی الائچی

بڑی الائچی میں دو قسم کے اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں۔ اینٹی سیپٹیک، اینٹی بیکٹریل اور اینٹی ایگزاڈیٹیو خصوصیات کی حامل بڑی الائچی میں وٹامن سی بکثرت پائی جاتی ہے۔ جبکہ پوٹاشیم، میگنیشیم اوردیگر معدنیات بھی ہوتی ہیں۔

نام کی بڑی لیکن دیکھنے میں چھوٹی سی چیز جسے بڑی الائچی کہا جاتا ہے،کو برصغیر پاک و ہند میں مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔اس کا استعمال پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔یہ ہمارے روزانہ پکنے والے کھانوں میں عام استعمال ہوتی ہے اور جہاں اپنے دلچسپ ذائقے اور مسحور کن خوشبو سے کھانے کا لطف دوبالا کرتی ہے وہاں اس کھانے کو صحت کے لیے بھی مفید بناتی ہے۔ بڑی الائچی کے بے شمار فوائد ہیں۔اس کے دانے چبانے سے آپ کی بھوک میں اضافہ ہوتا ہے اور پیٹ صحیح رہتا ہے۔

بڑی الائچی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
بڑی الائچی میں دو قسم کے اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں۔ اینٹی سیپٹیک، اینٹی بیکٹریل اور اینٹی ایگزاڈیٹیو خصوصیات کی حامل بڑی الائچی میں وٹامن سی بکثرت پائی جاتی ہے۔ جبکہ پوٹاشیم، میگنیشیم اوردیگر معدنیات بھی ہوتی ہیں۔

بڑی الائچی کے فوائد:

ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ کا علاج:
بڑی الائچی کے تیل کی مالش سے ذہنی تناؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔یہ آپ کو ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ میں بھی سکون دیتا ہے۔

بالوں کے لیے مفید:
دانتوں کی طرح بالوں کے مسائل میں بھی آج کل ہر عمر کے افراد مبتلا ہیں۔مرد،عورتیں اور بچے سبھی بالوں کی کمی،پتلے ہونے یا گرنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔اس کی متعدد وجوہات ہیں۔بعض اوقات کوئی پُرانی بیماری،ریشہ،جسمانی کمزوری یا خون کی کمی بھی اس کا سبب ہو سکتا ہے،لیکن وجہ چاہے کوئی بھی ہو بڑی الائچی آپ کے بالوں کو تیزی سے اُگانے اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کا تیل آپ کی کھوپڑی کو صحت مند رکھتا ہے اور بالوں کو تیزی سے اُگاتا ہے۔یہ آپ کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور آپ کے بالوں کو لمبا اور گھنا بھی کرتا ہے۔

سانس کی تکلیف دور کرے:
بہت سے افراد شاید اس بات سے واقف نہیں ہے کہ بڑی الائچی کے دانوں میں صحت کے بے شمار خزانے پوشیدہ ہیں۔جن میں سے ایک سانس کی بیماری کا علاج بھی ہے۔بڑی الائچی کے دانوں میں سانس کی تکلیف دور کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔ استعمال کرنے کے لیے ایک بڑی الائچی کے دانے لے کر انہیں چبا لیں۔ اس سے سانس کی تکلیف میں راحت ملے گی۔کسی بھی موسم میں نزلہ و زکام دور کرنے کے لیے بڑی الائچی کا قہوہ بنا کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔

1 2 3اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button