تازہ تریندنیا

امریکی مفاد صرف پاکستانی عوام اور آئینی نظام میں ہے ، نیڈ پرائس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہم صرف پاکستانی عوام اور پاکستان کے آئینی نظام کے مفاد میں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ڈاکٹر اسد مجید کے خارجہ سیکریٹری بننے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں کسی ایک امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔

نیڈ پرائس سے سوال کیا گیا کہ ڈاکٹر اسد مجید کی ڈونلڈ لو سے ملاقات کے بعد عمران خان کی امریکا مخالف مہم شروع ہوئی تھی اس پر آپ کیا کہیں گے ؟

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جواب میں کہا کہ ہم نے مسلسل ان جھوٹی اور ڈرپوک افواہوں کی تردید کی ہے، ہم صرف پاکستانی عوام اور پاکستان کے آئینی نظام کے مفاد میں ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد افغان سرزمین کو پاکستان پر حملوں کے لیے کہیں لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، خطرات سے نمٹنے کے لیےجو ہوا کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button