پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

اپنے شوہر سے زیادہ امیر ہوں ، ایمان علی

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکاہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر بابر بھٹی سے زیادہ امیر ہیں۔

ایمان علی آج کل اپنی آنے والی نئی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں وہ انٹرویوز بھی دے رہی ہیں۔ایمان علی کا ہر مداح جانتا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں بہت کم اور منفرد کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ایمان علی نے بتایا ہے کہ اُن سے متعلق یہ تاثر غلط ہے کہ انہوں نے ایک امیر شخص سے شادی کی ہے تو اُن کے اخراجات کے مسائل حل ہو گئے ہیں، اسی لیے وہ اب شوبز میں کم کام کرتی ہیں۔

ایمان علی کا بتانا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے زیادہ امیر ہیں، انہوں نے صحیح وقت میں صحیح جگہوں پر سرمایہ کاری کی تھی جو کہ اُن کے لیے آج فائدہ مند ثابت ہوئی، انہوں نے اپنی شادی کے سب اخراجات بھی خود اٹھائے تھے۔

 اُنہوں نے غربت بھی بہت دیکھی ہے، جتنی ہم نے غربت دیکھی شاید ہی کسی نے دیکھی ہو بچپن سے اٹھارہ سال کی عمر تک تنگ حالات دیکھے ہیں، والد (عابد علی) کے گھر اُنہوں نے لنڈے کے کپڑے تک پہنے ہیں۔

ایمان علی نے کہا کہ میں نے بہت مشکلوں سے کام کیا ہے، میں نے اپنا خود گھر بنایا ہے، پیسے جمع کرنے پر زور دیتے ہوئے ایمان علی کا کہنا تھا کہ جب پیسے کم ہوں تو ڈیزائنر کپڑے نہ پہنیں اور نہ ڈیزائنر بیگ خریدیں۔

ایمان علی کا اس شو کے دوران مزید بتانا تھا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جو کہ بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہے، اگر وہ اس بیماری میں مبتلا نہ ہوتیں تو انسٹاگرام سے ایک دن میں لاکھوں روپے کما رہی ہوتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button