HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » دلچسپ و حیرت انگیز » امریکہ نے 29 داعشی دہشت گرد شام سے الجزائر منتقل کر دیئے

امریکہ نے 29 داعشی دہشت گرد شام سے الجزائر منتقل کر دیئے

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

تسنیم خبررساں ادارے نے الجزائری ذرائع کے حوالےسے بتایاہے کہ شام سے ایک امریکی جہاز کے ذریعے 29 داعشی دہشت گرد الجزائر پہنچائے گئے ہیں۔

النہار نامی نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ الجزائر کے سیکیورٹی فورسزنے29 داعشی دہشت گردوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے جو شام سے ایک امریکی فوجی جہاز کے ذریعے پہنچائےگئے تھے۔

النہار کا کہنا ہے کہ یہ داعشی دہشت گرد کئی سال تک شام میں بشار الاسد کے فوجیوں کے خلاف لڑتے رہے ہیں۔

غیرملکی ذرائع کے مطابق18 مارچ کو 29 داعشی دہشت گرد شام سے الجزائر منتقل کرنے کے بعد اس ملک کے حکام کے حوالے کئے گئے۔

جواب دیجئے