HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دنیا سے » امریکی ائرکرافٹ اور آبدوز ایک ایرانی میزائل کی مار ہیں

امریکی ائرکرافٹ اور آبدوز ایک ایرانی میزائل کی مار ہیں

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

ایران کے معروف عالم آیت اللہ یوسف طباطبائی نجد نے خلیج فارس میں امریکی ائرکرافٹ اور آبدوز منتقل کیے جانے کے حوالے سے نماز جمعے کے خطبے میں کہا کہ امریکی نیوی آبدوز کو ایک میزائل سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کو دھمکاتے ہوئے ابراہم لنکن آبدوز کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا جو گزشتہ روز مصر کی نہر سویز سے گزری تھی۔

آیت اللہ یوس طباطبائی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ‘ان کی اربوں ڈالر مالیت کی آبدوز کو ایک میزائل سے تباہ کیا جاسکتا ہے’۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ ایرانی قیادت سے بات چیت کے لیے آمادہ ہیں لیکن جو کچھ میں ایران سے چاہتا ہوں اس کے لیے مذاکرات میں تہران پہل کرے اور اگر ایرانی حکام ایسا کرتے ہیں تو پھر ہم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں‘۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ برس ایران کے ساتھ 2015 میں ہوئے جوہری معاہدے سے دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

بعد ازاں گزشتہ ماہ ایران پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے علاوہ اسٹیل اور کان کنی کی صنعت پر بھی پابندی عائد کردی تھی اور دیگر ممالک کو بھی تنبیہ کردی تھی کہ اگرایران سے لوہا، اسٹیل، المونیم اور تانبا خریدنے یا تجارت کی گئی تو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی فیصلوں کے بعد ایران نے بھی 2015 کے جوہری معاہدوں سےجزوی دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے دیگر ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امریکا کو ان پابندیوں سے باز رکھے ورنہ مزید سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

جواب دیجئے