خبریں

امریکی ایوان میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت میں بل منظور

ویب‌ ڈیسک: امریکی ایوان میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت میں بل کی منظوری دے دی گئی.
فلسطین کی ایک ویب سائٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایوان نمائندگان نے  کثرت رائےسے ایک  بل کی منظوری دی ہےجس میں تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کی گئی ہے۔
رپورٹ میں  کہا  گیا ہے  کہ ایوان  نمائندگان کی قرارداد اگرچہ علامتی نوعیت کی ہے مگر اس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو سخت برہم کیا ہے جو  دو ریاستی حل سے راہ فراراختیار کر رہے ہیں۔
بل  کے متن میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک یہودی  جمہوری ریاست کی بقاء اوراس کی سلامتی کے لیے فلسطینیوں کے لیے الگ سے ریاست ضروری ہے اور دنیا کو فلسطینیوں‌ کو ان کی  خود مختارریاست کا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق بل میں فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور اسرائیل کی طرف سے اٹھائے گئے تمام یک طرفہ اقداما ت کی مخالفت کی گئی۔ قرارداد میں فلسطینیوں اور اسرائیل پر امن بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ اسرائیلی ریاست کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد بیت المقدس اسرائیل کو دے دیا گیا اور فلسطینیوں کو ان کے دیرینہ حقوق اور مطالبات سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button