تازہ ترینسیاسیات

وفاقی بجٹ پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

پی ٹی آئی نے مالی سال 24-2023 کے بجٹ کو مسترد کر دیا۔ پی ٹی آئی نے بجٹ مسترد کرنے کیلئے دستاویزی اعداد و شمار بھی جاری کر دئیے۔

تحریک انصاف کے مطابق ملکی ترقی کی سالانہ شرخ نمو پی ٹی آئی دور میں 6.1 فیصد تھی آئندہ مالی سال کے دوران شرح نمو صفر فیصد رہےگی۔

عدم اعتماد کے بعد سے حکومت نے 15.6 کھرب روپےکا قرض لیا۔ ملک میں 48فیصد مہنگائی کی شرح تاریخ میں بلندترین ہے۔ ڈالر کےمقابلے میں روپےکی قدر میں 120روپےگراوٹ ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر صرف 3.9 ارب ڈالر ہیں جب کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات خود ناکام کرائے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ سے متوسط اور غریب طبقہ مہنگائی سے کچلاجائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button