خبریںدنیا سے

امریکی صدر نے اپنی مستقل رہائشگاہ نیویارک سے منتقل کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

ویب ڈیسک: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مستقل رہائش گاہ نیویارک کے علاقے مین ہیٹن سے فلوریڈا کے شہر پام بیچ منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے.

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ان کے اپنے شہر میں ان کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں اور میرے اہل خانہ کی مستقل رہائش گاہ اب فلوریڈا کے شہر پام بیچ ہو گی.

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نیویارک اور اس کے لوگ ہمیشہ سے پسند ہیں اور رہیں گے لیکن ہر سال نیویارک کی ریاستی حکومت کو لاکھوں ڈالر ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود میرے ساتھ شہر اور ریاست کے سیاسی رہنمائوں نے بُرا سلوک روا رکھا جب کہ بعض نے تو اس سے بھی زیادہ بُرا کیا.

امریکی سدر نے کہا کہ ان کے لیے یہ فیصلہ کرنا انتہائی مشکل امر تھا لیکن آخر کار یہ سب کے لیے اچھا ہی ہو گا. انہوں نے کہا کہ ان کے دل میں نیویارک کے لیے ایک خاص مقام ہمیشہ موجودہ رہے گا۔

Leave a Reply

Back to top button