تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

امر خان کس اداکار کیساتھ رومانوی فلم کرنا چاہتی ہیں؟

اداکارہ امر کان نے حال ہی میں ندا یاسر کے شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ساتھی اداکار منیب بٹ کے ہمراہ شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سے متعلق کئی باتیں کیں۔
امر خان نے بتایا کہ وہ بعض مرتبہ اپنی عمر چھپاتی ہیں اور لوگوں کو غلط معلومات فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمر سے متعلق سوال کرنے والے کو دیکھ کر وہ اس حساب سے بعض مرتبہ اصل عمر چھپاتی ہیں۔

جب امر خان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں ہارر فلم میں اپنی پسند کا ہیرو کاسٹ کرنے کا کہا جائے تو کس کا انتخاب کریں گی، جس پر انہوں نے عثمان مختار کا نام لیا۔

اسی طرح رومانوی فلم کے لیے اپنی پسند کے ہیرو کے انتخاب پر انہوں نے فواد خان کا نام لیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں امر خان نے بتایا کہ اگر وہ لفٹ میں پھنس جائیں تو ان کی خواہش ہوگی کہ ان کے ساتھ فواد خان ہوں اور لفٹ کافی دیر تک بند رہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ فواد خان نہ صرف ان کا ’کرش‘ رہے ہیں بلکہ وہ کئی لوگوں کے ’کرش‘ ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button