خبریںپاکستان سے

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور سی ایم ایچ مظفر آباد میں بھارتی اشتعال انگیزیوں سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر جارحیت کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے، ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے بطور قوم دہشت گردی کو شکست دی ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button