تازہ ترینفن اور فنکار

کانز فیسٹول: پوجا ہیگڑے کو کن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا؟

ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول میں ایسا کیا ہوا؟ کہ وہ دن بھر بھوکی اور پریشان رہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 31سالہ پوجا ہیگڑے جو پہلی بار کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کاپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔

اُن کے ساتھ کانز فرانس پہنچنے پر ایسا واقعہ پیش آیا کہ وہ رو بھی نہیں سکیں بلکہ وہ اور اُن کی ٹیم دن بھر بھوکی اور پریشان رہی۔

ہوا کچھ یوں کہ پوجا ہیگڑے اپنی ٹیم کے ہمراہ کئی توقعات کے ساتھ پہلی کانز فلم فیسٹول میں شرکت کےلیے پہنچی تو ایونٹ میں شرکت کےلیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے کپڑوں اور سامان پر مشتمل بیگ گم ہوگیا۔

خوبرو اداکارہ نے شاندار لباس میں گزشتہ روز کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کاپٹ پر اپنے حسن جلوے بکھیرے، تاہم اب انہوں نے انکشاف کیا کہ یہاں کے پہلے سفر میں وہ اپنے تمام کپڑے اور میک اپ کا سامان کھو بیٹھیں۔

کانز میں انٹرویو کے دوران پوجا ہیگڑے نے انکشاف کیا کہ فوری طور پر کانز فلم فیسٹول میں بہترین ڈیبیو کیلئے ضروری چیزوں کا بندوبست کیا گیا، میری ٹیم نے اُس وقت تک کچھ نہیں کھایا جب تک میں ریڈ کاپٹ پر نہیں پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانز پہنچنے پر ہم نے بالوں کی تیاری، میک اپ اور لباس پر مبنی بیگ کھودیا تھا، شکر ہے کچھ زیوارت میں اپنے ہینڈ بیگ میں رکھ کر لائی تھی۔

پوجا ہیگڑے نے یہ بھی کہا کہ ہم اترے تو ہمارے پاس کچھ بھی نہیں، بلکہ ہم اس واقعے پر رو بھی نہیں سکتے تھے، دراصل ہمارے پاس اس کے لیے بھی وقت نہیں تھا۔

اُن کا کہنا تھاکہ مجھ سے زیادہ میرا منیجر گھبرایا ہوا تھا، لیکن میں نے کوئی بات نہیں ، ٹھیک ہے چلو اب گاڑی میں بیٹھتے ہیں،پھر ہم نے ایونٹ کےلیے لباس تلاش کیا۔

خوبرو اداکاری نے بتایا کہ میری ٹیم نے اس دوران بالوں، میک اپ اور لباس سے جڑی ہر چیز ڈھونڈی، ہم نے اس دوران ناشتہ کیا نہ ہی دوپہر کا کھانا کھایا بلکہ میں نے ریڈ کاپٹ کے بعد ڈنر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک مسئلہ تب پیدا ہوا جب پتا چلا کہ میرے ہیئر اسٹائلسٹ کو فوڈ پوائزننگ ہوگئی ہے، لیکن میرے ساتھ موجود ٹیم نے اسے بھی ممکن بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button