تازہ ترینسپورٹسفن اور فنکار

آفتاب اقبال کون ہے ، میں نہیں جانتا ، کپتان بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے خود پر کڑی تنقید کرنے والے معروف ، سینئر صحافی آفتاب اقبال کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا ہے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں آج پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم سے ایک سپورٹس صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر تنقید کی جا رہی ہے کہ بطور ٹیم کے کپتان آپ موزوں نہیں ہیں۔ سینئر صحافی آفتاب اقبال نے آپ پر کڑی تنقید کی ہے ، اس سے متعلق آپ کیسا محسوس کرتے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کر رہے ہیں، میں نہیں جانتا کہ آفتاب اقبال کون ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تنقید اور تعریف چلتی رہتی ہے اور پھر جب برا پر فارم کریں تب تو سب تنقید کے لیے تیار رہتے ہیں، ہم ان چیزوں پر دھیان نہیں دیتے، کوشش ہوتی ہے جتنا ٹیم کو اعتماد دیا جاسکے دیں اور اچھی طرح ٹیم چلائیں۔

یاد رہے کہ آفتاب اقبال نے بابر اعظم کو ’سٹار‘ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اب میرے لیے سٹار نہیں ہے، اس لیے نہیں کہ اس نے کیچز چھوڑے یا سکور نہیں بنا رہا بلکہ اس لیے کہ اب وہ مغرور ہو گیا ہے، اس میں اب انا آ گئی ہے ، وہ کھلاڑیوں سے اختلافات رکھنے لگا ہے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی، گرین شرٹس نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

بابر اعظم نے اس میچ میں 55 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں9 چوکے شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button