خبریںپاکستان سے

انٹرنیٹ کی رفتار آہستہ کیوں؟ پی ٹی سی ایل نے وجہ بتا دی

ویب ڈیسک: عالمی سب میرین کیبل (اے اے ای 1) میں خرابی کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار ہو گئی جس کے باعث انٹرنیٹ سروسز اور موبائل نیٹ ورک صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق قطر کے قریب سمندر میں انٹرنیشنل سب میرین میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے۔
پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، خرابی تلاش اور دور کرنے کی کوشش جاری ہیں.
خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں بھی سب میرین کیبل میں خرابی ہوئی تھی جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button