تازہ ترینخبریںسپورٹس

انگلینڈ کا فیصلہ متوقع تھا، بدقسمتی سے مغربی بلاک اکٹھا ہوجاتا ہے: رمیز راجہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا فیصلہ متوقع تھا، بدقسمتی سے مغربی بلاک اکٹھا ہوجاتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آسٹریلیا بھی پرتول رہا ہے تاہم ہماری جانب سے مخالفین کا مقابلہ کرنے اور کوئی رعایت نہ دینے کا عزم کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم بھی وہاں تک جائیں گے جہاں تک ہمارا فائدہ ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے انکار کے بعد ویسٹ انڈیز سے بھی سیریز پر خطرے کے بادل منڈلانا شروع ہو گئے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button