تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

انگلینڈ کے آسمان پر عجیب و غریب مخلوق ظاہر ہو گئی

اس میں ایک شخص کا عکس پیچھے سے آتی براہ راست سورج کی روشنی کی وجہ سے آسمان پر پڑتا ہے۔ تھومیس کی باری میں قوس و قزح بھی ساتھ ساتھ وجود میں آگیا۔

39 سالہ تھومیس سویلو کو لگا کہ جیسے آسمان پر بادلوں میں سے کوئی مخلوق نمودار ہوئی ہے۔ وہ یہ دیکھ کر انتہائی خوفزدہ ہوگئے۔

انگلینڈ کا پرکشش سیاحتی مقام لیک ڈسٹرکٹ ہے جو کہ فلک بوس سرسبز پہاڑوں اور صاف و شفاف تالابوں پر مشتمل ہے۔ تھومیس اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ یہاں مہم جوئی کرنے کیلئے آئے تھے۔

پہاڑ پر چڑھتے وقت وہ ذرا پہلے اپنے دوستوں سے آگے نکل گئے اور جیسے ہی ان کی نظر آسمان پر پڑی ان کو خوف کا ایک جھٹکا لگا۔ انہیں پہلے پہل تو نظر کا دھوکہ محسوس ہوا لیکن پھر ان کی سمجھ میں کچھ کچھ آنے لگا۔ وہ دراصل اپنا ہی عکس آسمانوں میں دیکھ رہے تھے جو کہ قدرت کے شاذ و نادر مظاہروں میں سے ایک ہے۔

اس میں ایک شخص کا عکس پیچھے سے آتی براہ راست سورج کی روشنی کی وجہ سے آسمان پر پڑتا ہے۔ تھومیس کی باری میں قوس و قزح بھی ساتھ ساتھ وجود میں آگیا۔

Leave a Reply

Back to top button