خبریںفن اور فنکار

انیل کپور کس پاکستانی اداکارہ کے مداح ہیں؟

بھارتی اداکار انیل کپور پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ ڈرامے “بلبلے” میں ‘مومو’ کا کردار ادا کرنے والی حنا دل پزیر کے مداح نکلے۔

مزاحیہ ڈرامے ‘قدوسی صاحب کی بیوہ’ اور ‘بلبلے’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکارہ حنا دلپزیر کے مداح صرف عوام ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ سپر اسٹار بھی ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار انیل کپور نے پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف مزاحیہ اداکارہ حنا دلپزیر نے انہیں بہت متاثر کیا ہے، حنا دلپزیر ایک ‘آرٹ دیوا’ ہیں۔

انیل کپور نے کہا کہ وہ اپنی اکیڈمی کے طلبہ کو اداکاری سیکھانے کے لیے حنا دلپزیر کی اداکارانہ صلاحیتوں سے مدد لیتے ہیں، وہ بہت متاثر شخصیت کی حامل اداکارہ ہیں۔

انہوں نے حنا دلپزیر کے ساتھ دیگر پاکستانی اداکاروں، فنکاروں اور موسیقاروں کی صلاحیتوں کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستانی میں ہنر کی کمی نہیں، اگر انہیں پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تو کوئی بھی پاکستانی فنکاروں کے مدمقابل نہیں آ سکتا۔

Leave a Reply

Back to top button