خبریںپاکستان سے

آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہو گا: مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہو گا، ہم تمام اپوزیشن پارٹیوں سے مشاورت کررہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آج پاکستان پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہے، ہم نے سالانہ اربوں روپے کھودئیے ہیں، حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ کہاں گئی وہ خود داری جس کا پرچم بلند رکھنے کا وعدہ کیا تھا، ہر ایک کو اپنے مقام پر کردار ادا کرنا چاہئے، آزادی مارچ کا سفر جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں ملک کے کونے کونے سے لوگ آئے ہیں، عوام میں اتنی طاقت ہے کہ یہودیوں کے ایجنٹ کو شکست دے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں ہے، اس ملک میں غریب کی جنگ ہم نے لڑنی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button