کھیل

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023ء کے پوائنٹس سسٹم کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پوائنٹس سسٹم کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2023ء کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے طریقہ کار، پوائنٹس سسٹم اور مدمقابل ٹیموں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔


آئی سی سی کے مطابق پاکستان سمیت 9 ممالک کی ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی، دو میچز کی سیریز کے 24، تین میچز کی سیریز 36 اور چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 48 پوائنٹس کی ہوگی۔ ٹیم کو کامیابی پر 12 پوائنٹس، ٹائی پر 6، ڈرا پر 4 جبکہ شکست پر کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم 2021ء سے 2023ء کے عرصے کے دوران آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کھیلے گی جبکہ سری لنکا، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز سے اوے سیریز شیڈول ہے۔

Leave a Reply

Back to top button