پاکستان

آرمی چیف اورترک وزیردفاع میں امن کی کوششیں مزید موثربنانے پراتفاق

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے اہم ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کی کوششیں مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔
ترک وزیر دفاع حلوسی آکار پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے ترک وزیر دفاع کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یورداکل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیر دفاع نے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت کے عزم کو دہرایا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلق اور خطہ میں امن کی کوششوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغان امن عمل پر بھی بات کی گئی۔

Leave a Reply

Back to top button