تازہ ترین

ایک ماہ میں مہنگائی میں 4.32 فیصد اضافہ

ادارۂ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

گزشتہ 1 ماہ میں مہنگائی میں 4.32 فیصد مزید اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 31.55 فیصد تک پہنچ گئی ۔ جولائی 2022ء تا فروری 2023ء مہنگائی کی شرح 26.19 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 4.54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 4.01 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button