تازہ ترینخبریںسپورٹس

آصف علی کا بلا ٹیم میں سب سے بھاری کیوں ہے؟

انہوں نے بتایا کہ میں آخری اوورز میں بیٹنگ کیلئے جاتا ہوں، بلے بنانے والی کمپنی کو خود فون کرکے اسپیشل بلا تیار کرنے کا کہتا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے اپنے بلے کے بھاری ہونے کی وجہ بتا دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں آصف علی نے بتایا کہ پوری ٹیم میں سب سے زیادہ بھاری بلا میرا ہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں آخری اوورز میں بیٹنگ کیلئے جاتا ہوں، بلے بنانے والی کمپنی کو خود فون کرکے اسپیشل بلا تیار کرنے کا کہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ میرے بلے میں سارا وزن نیچے کی طرف ہوتا ہے تاکہ آخری اوورز میں کسی بھی گیند پر ہٹ کرنے میں آسانی ہو۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھاکہ اوپنر کے مقابلے میں میرا بلا مختلف ہے کیونکہ انہیں ہر طرف شارٹ لگانے ہوتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے حوالے آصف علی کا کہنا تھاکہ ملک میں شائقین کے سامنے کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔

انہوں نے شائقین کرکٹ سے کورونا ضابطہ کار پر عمل درآمد کرنے کی اپیل بھی کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔

Leave a Reply

Back to top button