پاکستانتازہ ترین

نائن ٹری لگژری ہوٹل میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر پرچم کشائی کی شاندار تقریب

لاہور کے معروف ہوٹل نائن ٹری لگژری ہوٹل,گلبرگ لاہور کی جانب سےپاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی 75ویں جشنِ آزادی کےموقع پر ایک پروقار اور بارونق تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ہوٹل انتظامیہ کی تمام فیملی ممبران نےبھر پور شرکت کی جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی۔ فیملیز نے پرچم کشائی کی اور ملک وقوم کی ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

75 ویں جشن آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹاگیااس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیلز اینڈارکیٹنگ محمد اویس کا کہناتھا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ،قدرت نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازاہے اور یہ دنیاکا بہترین ملک ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارا ملک ترقی کرے اور یہاں خوشحالی آِئے اس ملک کو ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔

اس موقع پر ہمایوں رشید اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کا کہنا تھاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت قائم ہوجس میں ملک کے تمام افرادکو اپنے حقوق حاصل ہوں اور وہ خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دیں۔ ہمیں اپنے اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر صرف اور صرف ملک کی ترقی اور سالمیت کے بارے میں سوچنا ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری کو فروغ دیں کیونکہ اگر اسے انڈسٹری کو فروغ دیا گیا تو بیرون ممالک سے لوگ یہاں پر آئیں گے اور یقینی طور پر اس سے ہمارے ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی تقریب کے آخر میں ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کے لیے بہترین عشایئے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button