دلچسپ و حیرت انگیز

اژدھا اور بچی کی دوستی کے چرچے

زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تاہم ہمارے ارد گرد کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
اگر کسی شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم ہوجائے تو وہ اُس مقام سے ہٹ جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ یہ خوف ہوتا ہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان جانے کا خدشہ ہے ہاں اور اگر کسی کو اژدھے کی موجودگی کا خدشہ بھی ہو تو پھر اُس جگہ سے کئی فٹ کی دوری پر جانا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔
سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک کمسن بہادر بچی دیکھی جاسکتی ہے جس کی اژدھے کے ساتھ گہری دوستی معلوم ہوتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی ایک سنہرے رنگ کے اژدھے کے پاس آکر بیٹھتی ہے تو وہ اُسے نقصان پہنچانے کے بجائے پیار کرتا اور پھر بچی اُس کو گلے سے لگاتی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button