تازہ ترینسیاسیات

عمران خان اور ثاقب نثار کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دی گئی۔

عمران خان اور ثاقب نثار کے خلاف ریفرنس مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ملک محمد احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے الیکشن ایکٹ 2017 اور آرٹیکل 218 تھری کے تحت دائر کیا گیا۔

ریفرنس میں کرپشن، کرپٹ پریکٹس اور رشوت کے الزامات پر کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی۔ ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کا متن اس کے ساتھ لگایا گیا۔ پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست سمیت دیگر دستاویزات اور ریکارڈ بھی دیا گیا۔ اس میں نجم ثاقب، ابوزر، میاں عزیر، اعجاز چوہدری اور اسد عمر کو بھی فریق بنایا گیا۔

دائر کردہ ریفرنس میں کہا گیا کہ مالی اور اخلاقی دونوں قسم کی کھلی کرپشن کی بنیاد پر شکایت دائر کر رہے ہیں، پنجاب اسمبلی کے پارٹی انتخابی ٹکٹوں کی خرید و فروخت جاری ہے، ایک جماعت نے قانون، اخلاقیات اور جمہوریت کی دھجیاں اڑادی ہیں۔

اس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک جماعت پارٹی ٹکٹوں میں کرپشن کر کے سیاست کو گندا کر رہی ہے، آئین، قانون اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کرائے اور ملزمان کو سزا دے۔

رنفرنس میں عمران خان کو بطور پارٹی چیئرمین عہدے سے معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button