تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اہلیہ نے عاطف اسلم کے انسٹاگرام پر قبضہ کرلیا

معروف گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ سارا بھوانا نے ان کے انسٹاگرام پر قبضہ کرکے شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرکے خود کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سارا بھوانا نے عاطف اسلم کے انسٹاگرام پر سیاہ لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کو سب سے منفرد، پیارا اور خوبصورت انسان قرار دیا۔

سارا بھوانا کی جانب سے شوہر کے انسٹاگرام پر کی گئی منفرد اور رومانوی پوسٹ کو پڑھنے کے بعد اگرچہ کئی لوگ پہلے خوشگوار حیرت میں مبتلا رہے، تاہم جلد ہی انہیں معلوم ہوگیا کہ دراصل مذکورہ پوسٹ گلوکار نے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ نے کی ہے۔

گلوکار کی اہلیہ نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے خود کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور ساتھ دعویٰ کیا کہ انہوں نے آج تک عاطف اسلم جیسا پیار انسان کہیں نہیں دیکھا۔

سارا بھوانا نے یہ بھی لکھا کہ عاطف اسلم کی جانب سے ان سے شادی کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔


انہوں نے شوہر کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے محبت کرتی ہیں اور ساتھ ہی انہیں دنیا کا خوبصورت ترین انسان بھی قرار دیا۔

ان کی جانب سے شوہر کے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جوڑی کو سب سے بہترین جوڑی بھی قرار دیا۔

سارا بھوانا اور عاطف اسلم دونوں انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جب کہ دونوں کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جاتا رہا ہے۔

دونوں نے 2013 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں پہلے بیٹے ’احد‘ کی پیدائش شادی کے اگلے ہی سال ہوئی تھی۔

دونوں کے ہاں دسمبر 2019 میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

رواں برس 28 مارچ کو شادی کی آٹھویں سالگرہ پر بھی عاطف اسلم نے اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں نہ صرف مبارک باد پیش کی تھی بلکہ ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زندگی کا اٹوٹ حصہ بھی قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button