تازہ تریندنیا

میٹرنٹی وارڈ میں ڈاکٹر کا گاؤن پہن کر گھسنے والا غیرملکی گرفتار

سعودی عرب میں ایک غیر ملکی کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ ڈاکٹر کا گاؤن پہن کر طائف کے ایک اسپتال کے میٹرنیٹی وارڈ میں داخل ہوا۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ طائف کے شاہ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں  جمعرات کی شب پیش آیا۔ ملزم کا تعلق ایک عرب ملک سے ہے۔

سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم میں موجود خاتون اہلکار کو ملزم کے بارے میں شک ہوا تو اس نے فوری طور پر سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کرلیا جنہوں نے ملزم کو میٹرنیٹی وارڈ سے گرفتار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button