خبریں

ایران: پرائیویٹ کاروں کیلئے پیٹرول کا ماہانہ کوٹہ مقرر

ویب ڈیسک: ایران نے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں تین گُنا تک اضافہ کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس کے لیے کوٹہ بھی مقرر کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق اضافی آمدنی سے 18 ملین ضرورت مند خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔
جرمن خبر رساں ادارے نے ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے حوالے سے لکھا ہے پٹرول کی قیمت 10 ہزار ریال فی لیٹر سے بڑھا کر اب 15 ہزار ریال فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ یہ قیمت 12.7 امریکی سینٹ فی لیٹر بنتی ہے۔
حکام کے مطابق یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اس قیمت پر ہر ایک پرائیویٹ کار کو مہینے میں زیادہ سے زیادہ 60 لٹر پٹرول فراہم کیا جائے گا۔ اگر اس سے زائد پٹرول کسی کو درکار ہو گا تو اسے 30 ہزار ریال فی لیٹر قیمت ادا کرنا ہو گی.

Leave a Reply

Back to top button