تازہ تریندنیا

کابل کے ایک گردوارے میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک گردوارے میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے کارتی پروان کے ایک گردوارے میں آج صبح ہوا۔

گردوارے کے انتظامی عہدیدار گرنام سنگھ نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے وقت گردوارے میں تقریباً 30 افراد موجود تھے۔

گرنام سنگھ کا کہنا ہے کہ طالبان ہمیں گردوارے میں داخلےکی اجازت نہیں دے رہے اور ہمیں گردوارے کے اندر کی صورتحال سے متعلق فی الحال کچھ علم نہیں ہے۔

دوسری جانب گردوارےمیں دھماکے سے متعلق طالبان حکام کی جانب سے تاحال  کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button