تازہ تریندنیا

کویت کے امیر انتقال کرگئے

امیر کویت شیخ نواف الاحمدال جابر الصباح 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کویت کے سرکاری میڈیا کی جانب سے شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے، امیر کی انتقال کی وجہ عام سامنے نہیں لائی گئی ہے۔

کویت کے سرکاری ٹیلی ویژن نے نواف الاحمد الجابر الصباح کی انتقال کا اعلان کرنے سے پہلے قرآنی آیات کے ساتھ یہ افسوسناک دی۔

رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو نومبر کے آخر میں طبی ایمرجنسی کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم ان کی بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بنے تھے اور امیر بننے سے پہلے شیخ نواف الاحمد الصباح کویت کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع بھی رہ چکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button