دلچسپ و حیرت انگیز

ایسا کیا ہوا کہ لڑکا لڑکی کو ہسپتال میں شادی کرنا پڑ گئی

ویب ڈیسک: لڑکے کے شادی سے انکار پر لڑکی زہر کھا کر ہسپتال پہنچ گئی، بروقت کارروائی سے نہ صرف اس کی جان بچ گئی بلکہ لڑکا شادی بھی شادی کیلئے وہیں آ پہنچا.
محبت اور شادی کا یہ عجب واقعہ بھارتی شہر پونے میں پیش آیا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج نامی بھارتی شہری نے شادی کے وعدے کی خلاف ورزی کی اس کی محبوبہ نے خود کشی کی کوشش. لڑکا اور لڑکی کی دوستی کافی عرصہ سے چل رہی تھی، لڑکے نے شادی کرنے کا وعدہ کر رکھا تھا مگر اچانک وہ اس سے مکر گیا۔
لڑکی نے جب سنا کہ اُس کا دوست شادی کرنا نہیں چاہتا تو اُس نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی البتہ گھر والوں کو بروقت معلوم ہونا اُس کے لیے خوش قسمتی ثابت ہوا کیونکہ اہل خانہ بروقت اُسے ہسپتال لے کر پہنچے۔ جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کے معدے سے زہر نکال کر اس کی جان بچا لی.
دوران علاج ہی پولیس نے لڑکے کو فون کر کے فوری ہسپتال طلب کیا ، جب لڑکا ہسپتال آیا تو اہلکاروں نے اسے شادی کے لیے رضا مند کیا۔
لڑکی کے مطابق ’سورج نے نچلی ذات کی وجہ سے شادی سے انکار کیا جبکہ زمانہ دوستی سے وہ اس بات سے واقف تھا، جب انکار سنا تو میں نے زہر پینے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی تھی‘۔

Leave a Reply

Back to top button