تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیزویڈیوز

ویڈیو: یہ بلی ہے یا ایتھلیٹ، عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

بلی ایک معصوم پالتو جانور ہے لیکن امریکا میں یہ ایتھلیٹ بن گئی اور انتہائی کم وقت میں زیادہ رسی کودنے کا نا قابل یقین کارنامہ انجام دے کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ریکارڈ بنانے والی کِٹ کیٹ نامی یہ بلی امریکی ریاست میسوری کی رہائشی ایک خاتون کی پالتو بلی ہے جس نے رسی کودنے کا ایسا نا قابل یقین مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے اور مہارت دیکھ کر اس کو ایتھلیٹ بلی کہنے لگی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی اپنی مالکن ٹریشا سیفرائیڈ کے ہمراہ رسی کودنے کا مظاہرہ کرتی ہے اور صرف ایک منٹ میں 9 بار رسی کود کر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیتی ہے۔

ٹریشا جو جانوروں کی ٹیلنٹ ایجنسی چلاتی ہیں، نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ 6 ماہ کی عمر میں ہی کٹ کیٹ نے لوگوں کے بہت بڑے ہجوم کے سامنے رسی کودنا شروع کردی تھی جس نے اس تاثر کو ختم کیا کہ بلیوں کو تربیت نہیں دی جا سکتی۔ اتنی کم عمر کی وجہ سے ہی ہم نے کی چھلانگ کی تعداد کو کم سے کم رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کِٹ کیٹ کو ہائی فائیو (دوسرے سے تالی مارنا) بہت پسند ہے اور وہ تقریبات میں اپنے تمام مداحوں کو ہائی فائیو کرنا پسند کرتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button