ایس ایس جی سی کے چیف میڈیکل افسر کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزم سرمد صدیقی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
فیروزآباد انویسٹی گیشن پولیس نے ایس ایس جی سی کے چیف میڈیکل افسر رحم علی شاہ کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم سرمد صدیقی سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف میڈیکل افسررحم علی شاہ کے قتل میں ملزم مرکزی کردار کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا سرمد صدیقی عادی مجرم ہے جو پہلے بھی جیل جا چکا ہے، پکڑے جاونے والے ملزمان میں جمعہ خان اور اشفاق مری بھی شامل ہیں۔
انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے اب تک خاتون سمیت 10 ملزمان کی گرفتار عمل میں لائی جاچکی ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق الٰہی نے کہا کہ رحم علی شاہ کو ہنی ٹریپ کرکے قتل کیا گیا تھا، مقتول کی شناخت 6 جولائی کو سہراب گوٹھ سرد خانے میں ہوئی تھی