سیاسیات

مسلم لیگ ن کب انتخابی مہم شروع کرے گی؟

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتخابی ٹکٹوں کے حوالے سے کام مکمل ہو چکا ہے، آج شام یا کل تک امیدواروں کی فہرست جاری کردیں گے، مسلم لیگ ن 15 جنوری سے ملک بھر میں انتخابی جلسے شروع کرے گی۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے اور ملک بھر میں 60 جلسے کیے جائیں گے، مریم نواز اور شہباز شریف 15 جنوری سے انتخابی جلسوں کا آغاز کریں گے جبکہ نواز شریف 17 جنوری سے اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button