خبریںپاکستان سے

ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کا بھاری جانی نقصان

ویب ڈیسک: بھارت نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے دیوا سیکٹر پر اشتعال انگیزی کی کوشش کی جسے پاک فوج کے مستعدد جوانوں نے بھرپور انداز سے ناکام بنا دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بھارت کی ایل اوسی پراشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے مگر پاک فوج کے مستعدد جوان اس کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔
لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر پر بھارت نے اشتعال انگیزی شروع کی تو پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کیں اور اُسے بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم، کیرن میں فائرنگ کا بڑا تبادلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بے بنیاد خبریں نشر کیں۔

Leave a Reply

Back to top button