خبریںپاکستان سے

این سی بی اے میں ’پنک ربن ڈے‘ کے حوالے سے تقریب

لاہور (پ۔ ر) نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس میں ’پنک ربن ڈے‘ منایا گیا جس میں طالبات نے بھر پور حصّہ لیا اور کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ بھی اکٹھا کیا گیا۔
اس موقع پر ریکٹر این سی بی اے ڈاکٹر اعجاز قریشی نے کہا کہ ایشیاء میں بریسٹ کینسرکے مرض کی سب سے زیادہ شرح پاکستان میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بیماری کی ابتداء میں ہی تشخیص ہو جائے تو مریض کی جان بچانے کے امکانات 90 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ اس طرح کی آگاہی مہم تعلیمی اداروں میں بہت ضروری ہے تا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بچا سکیں۔
ڈاکٹر اعجاز قریشی کا کہنا تھا کہ ’پنک ربن‘ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر اس تیزی سے بڑھتے ہوئے مسئلے پر قابو پانے کے لے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سرطان جیسے موذی مرض سے بچنے کی ترغیب اور تربیت دینے کے لئے مختلف سیمینار اور دیگر اجتماع منعقد کیے جانے چاہیئں۔

Leave a Reply

Back to top button