خبریںپاکستان سے

این سی بی اے کا بلغاریہ کی یونیورسٹی کیساتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت معاہدہ

لاہور(پ.ر) نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹر یشن اور بلغاریہ کی یونیورسٹی VUZF کے درمیان ایکسچینج پروگرام کے تحت معاہدہ طے.
بلغاریہ یونیورسٹی کی وائس پریذیڈنٹ نے نیشنل کالج بزنس ایڈ منسٹریشن کا دورہ کیا جس کا مقصد تحقیق کے شعبے میں شراکت کو فروغ دینا تھا۔
اس موقع پر ریکٹر این سی بی اے اعجاز قریشی نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے یونیورسٹیاں اکھٹی ہوتی ہیں اور فیکلٹی کو تدریس کے شعبے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی بی اے اینڈ اکنامکس ہر سال اساتذہ اور طالب علموں کا ایکسچینج پروگرام کے تحت تبادلہ کرے گا۔ اس سے طالب علموں میں محنت کا شعور اجاگر ہو گا اور وہ سکالر شپ کے ذریعے بلغاریہ کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر سکیں گے جس سے پاکستان کا نام روشن ہو گا۔

Leave a Reply

Back to top button