تازہ تریندنیا

اسرائیل کے اندر 7 سے 8 مقامات پر لڑائی جاری ہے: اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کے قریب 7 سے 8 مقامات پر لڑائی جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ حماس کے کچھ جنگجو اب بھی اسرائیل میں داخل ہو سکتے ہیں، درجنوں اسرائیلی غزہ میں حراست میں لیے جا چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 4 جنگی ڈویژن کو جنوب میں تعینات کیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز حالات کنٹرول کرنے میں توقع سے زیادہ وقت لے رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں کم از کم 800 مقامات پر بمباری کی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔

حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مدد سے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔

اسرائیل نے ان حملوں میں بریگیڈ کمانڈر سمیت 700 سے زیادہ اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حماس سے پہلے دن کی لڑائی میں 30 اہل کار مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 436 ہو گئی ہے، 2 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button