تازہ تریندنیا

یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین میں 36 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل گوتیریس کا کہنا ہے کہ یہ عمل اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق منصفانہ امن کی جگہ نہیں لے سکے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی آرتھوڈوکس کرسمس کے موقع پر کی گئی ہے۔کریملن سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روحانی رہنما کرل کی درخواست پر روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ 6 جنوری دن 12 بجے سے 7 جنوری رات 12 بجے تک سیز فائر رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button