دلچسپ و حیرت انگیز

ایک سال میں 4 ارب روپے سے زائد کمانے والا 8 سالہ بچہ

ویب ڈیسک: نامور امریکی جریدے فوبز میگزین نے یوٹیوب سٹارز کی سالانہ آمدنی سے متعلق فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 8 سالہ ننھا یو ٹیوبر ریان کجی 2019 میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز یعنی 4 ارب روپے سے زائد کما کر سرفہرست ہے.
فوربز میگزین کی جاری کردہ یوٹیوب چینلز کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ ریان کجی نے گزشتہ برس بھی سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
رواں برس ریان کی کمائی میں 40 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا کیونکہ سال 2018 میں اُن کی کمائی 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی۔ ریان کے یوٹیوب چینل کا نام ’ریان کی دنیا‘ ہے جو 2015 میں بچے کے والدین نے اُس وقت بنایا جب وہ صرف تین برس کا تھا۔
یوٹیوب کے اس چینل سے اوائل میں کھلونوں کو ڈبے سے نکالنے اور بچے کے کھیلنے کی ویڈیوز شیئر کی جاتی تھیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس چینل کا دائرہ کار وسیع ہوتا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چنیل کے سبسکرائبرز کی تعداد 2 کروڑ تیس لاکھ سے زائد ہے جن پر شیئر ہونے والی چند ویڈیوز کو ایک ارب سے زائد بار بھی دیکھا جاچکا ، مجموعی طور پر اب تک شیئر ہونے والی ویڈیوز کو 35 ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
ریان کے یوٹیوب چینل پر بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن میں انہیں نظم و ضبط کے ساتھ نئی چیزیں سکھائی جاتی ہیں۔
فوربز کی فہرست میں ڈیوڈ پرفیکٹ دوسرے نمبر پر رہا جس نے سال میں 2 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم حاصل کی. یہ چینل 30 سال کی عمر کے چند کلاس فیلوز کا چینل ہے جنہوں نے امریکی یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران چینل بنایا۔
تیسرے نمبر پر روسی بچی انسٹیزیا کا چینل رہا جس نے 1 کروڑ 8 لاکھ ڈالز کمائے. جب کہ فہرست میں موجود باقی یوٹیوبرز نے بھی 2019 میں سوا ارب سے سوا دو ارب روپے تک کمایا ہے.

Leave a Reply

Back to top button