تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

اے 56، اوپو کا نیا اسمارٹ متعارف

اوپو نے اے سیریز کا ایک اور مڈ رینج 5 جی فون متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے خاموشی سے اے 56 فائیو جی کو چین میں پیش کیا گیا جو کافی حد تک اے 55 سے ملتا جلتا ہے۔

بس اس نئے فون میں ایک فرق ہے اور وہ ہے اس میں بیک پر ایک کیمرا کم ہے۔

اوپو اے 56 فائیو جی میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 فائیو جی پراسیسر موجود ہے۔

اے 56 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈیوائس میں 5000 ایم ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ پر موجود ہے۔

اے 56 میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرا موجود ہے۔

جیسا اوپر درج کیا گیا کہ اس فون کو چین میں متعارف کرایا گیا ہے مگر ابھی دیگر ممالک میں دستیابی کے حوالے سے اب تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

اس فون کی قیمت 1599 یوآن (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button