پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کے روز عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ سابق وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ معطل ہوگا یا نہیں، اس کا فیصلہ پیر کے روز ہوگا۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کا نااہل قرار دینے کا حکم عدالت عالیہ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کر دیے۔

درخواست میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ سنایا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button