تازہ تریندنیا

بھارت اور اسرائیل کا طریقہ واردات ایک جیسا ہے، امریکی صحافی

 امریکی صحافی نے بھارت اور اسرائیل کے طریقہ واردات کو ایک جیسا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک مقبوضہ علاقوں میں ایک جیسی کارروائیاں کرتے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”مڈل ایسٹ آئی“ کے سینئر رپورٹر آزاد عیسیٰ نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل مقبوضہ علاقوں کشمیر اور فلسطین میں ایک جیسے حربے استعمال کر رہے ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل شراکت داروں اور اتحادیوں کے طور پر تیزی سے ایک دوسرے کے قریب آچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا تنازعہ 1947 جبکہ مقبوضہ فلسطین کا1948 سے چلا آرہا ہے، اسرائیل اور بھارت دونوں فلسطین اور جموں و کشمیر میں نہتے اور مظلوم عوام کی نسلی تطہیر کررہے ہیں

آزاد عیسیٰ نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل 1947 اور 1948 سے کشمیر اور فلسطین میں آباد کاری کے نو آبادیاتی منصوبوں میں مصروف ہیں، بھارت کا ہندوتوا اور اسرائیل کی صیہونیت کشمیریوں اور فلسطینیوں کے وجود کیلئے مسلسل خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اور اسرائیلی فوجیں کشمیریوں اور فلسطینیوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے ایک جیسے حربے استعمال کر رہی ہیں۔

امریکی صحافی نے مزید کہا کہ یہ دونوں ملک اپنے آپ کو جمہوری گردانتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں دونوں میڈیا والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، دونوں زمینوں پر قبضے، کیلئے لوگوں کو بے گھر کرنے، اختلاف رائے کو دبانے اور صحافیوں کی آواز کو خاموش کرنے کیلئے ایک جیسے حربے اپناتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button