پاکستانتازہ ترین

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا بھارت کو واضح پیغام

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بھارت کو واضح پیغام میں کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے۔

تفصیلات کے مطابق اصغرخان اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی ایک سو چھیالیس ویں گریجویشن کی تقریب ہوئی۔

پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کیا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کیڈٹس کو مبارک باد دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پی اے ایف کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں شرکت پر بے حد خوشی محسوس کررہا ہوں، پاس آؤٹ گریجویٹس یادرکھیں کہ آج سےانکی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ہورہا ہے۔

جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ آپ کو ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی، رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ سعودی عرب سےپاکستان کےتاریخی،مذہبی،ثقافتی،برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی رائل ایئرفورس کے کیڈٹس بھی آج پاس آؤٹ ہونیوالےگریجویٹس میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائےباہمی کےاصول پر سختی سے کاربند ہے، عالمی امن کے قیام کیلئے پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان ہر خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، تنبیہ کرناچاہتاہوں کہ امن کی خواہش کوکوئی کمزوری نہ سمجھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button