تازہ ترینتراجمسیلف ہیلپ

باب 17: سُست ایگزیکٹوز کو چُست کیسے بنایا جائے؟

بائیس کمپنیوں پر مشتمل ڈائیوو کے ایک گروپ کے صدر کے بارے میں، میں نے محسوس کیا کہ وہ محنت نہیں کر رہا ہے۔ میں نے اسے کہا کہ وہ ہر تین ماہ بعد مجھے اپنے امور سے متعلق دو سو صفحات پر مشتمل رپورٹ دیا کرے۔ وہ ایسا کرتا تو میں اس کی رپورٹیں فائل میں لگا دیتا۔

وہ ایگزیکٹو یہ سمجھتا تھا کہ میں اس کی رپورٹیں پڑھتا ہوں۔ رپورٹیں لکھنا ایک اہم کام ہے جو اسے مصروف رکھتا ہے۔ وہ لکھنے کے لیے تمام امور کا جائزہ لیتا ہے۔ ایسا کرنا اس کے لیے بہت مفید ہے۔ میں کبھی کبھار کسی رپورٹ کا کوئی حصہ پڑھ بھی لیتا ہوں تاکہ ایگزیکٹو سے کچھ سوالات پوچھ سکوں۔

سُست مینجرز کے ساتھ ایسا ہی کیا جانا چاہیے کیونکہ اُن کی سستی کے لیے یہ مصروفیت تریاق کا کام دیتی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button