Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینتراجمسیلف ہیلپ

باب16: غلطی کرنے والے کو دوسرا موقع ضرور دیں!

مترجم: نعیم سلہری

میری کمپنی کا ایک سمندرپار ملازم کیسینو گیا اور کمپنی کے 10ہزار ڈالر جوئے میں ہار گیا۔ ایک عام مینجر نے اسے ضرور کمپنی سے نکال دیا ہوتا مگر میں نے ایسا نہ کیا بلکہ اپنی جیب سے کمپنی کو 10ہزار ڈالر ادا کر دیئے اور ملازم کو دوسرا موقع دیا۔ اگر وہ دوبارہ ایسا کرتا تو میں اسے نوکری سے نکال دیتا۔ میں نے کسی مقصد کے تحت ایسا کیا تھا، وہ یہ کہ اگر وہ ملازم کیسینو میں جاکر جوا جیت لیتا تو میں یہ چاہتا کہ اس کو اسی طرح کا کاروبار پیدا کرنے کے لیے استعمال کروں کیونکہ اس طرح کی ذہنیت رکھنے والا بندہ کمپنی کے لیے بڑے مواقع پیدا کرسکتا ہے۔ اس ملازم کی کارکردگی بہت اعلیٰ تھی اس لیے میں اس کو محض 10ہزار ڈالر کے نقصان کی وجہ سے کھونا نہیں چاہتا تھا۔

ڈائیوو میں ایک سینئر ایگزیکٹو ہے جس کے باپ نے مجھے بتایا کہ وہ اس کے لیے دردِسر بنا ہوا تھا۔ اس کا تعلق ایک اچھے خاندان سے تھا مگر امریکا میں پڑھائی کے دوران اُسے گھڑدوڑ پر جوا کھیلنے کی عادت پڑ چکی تھی۔ میں نے اُسے اپنے پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر رکھ لیا۔ اس نے زندگی گزارنے کے طور طریقے بدل لیے، میرے طرزِعمل پر چلنا شروع کر دیا اور انتہائی سرعت سے ترقی کی منازل طے کیں۔ میں اسے جو بھی کام سونپتا ہوں وہ اُسے کر گزرتا ہے، کبھی کبھی تو اس کی کارکردگی مجھ سے بھی اچھی ہوتی ہے۔ آج وہ ڈائیوو کے ایک ذیلی ادارے کا نوجوان صدر ہے لہٰذا آپ دوسروں کو غلطی کے بعد دوسرا موقع دے کر اُن کی خوابیدہ صلاحیتوں کو جلا بخش سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!