HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » بالی وڈ » بالی وُڈ اداکارہ شردھا کپور برقع پہن کر ہسپتال کیوں جا پہنچیں؟

بالی وُڈ اداکارہ شردھا کپور برقع پہن کر ہسپتال کیوں جا پہنچیں؟

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

ممبئی( ویب ڈیسک): بالی وُڈ اداکارہ شردھا کپور نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب وہ برقعہ پہن کر اپنی ایک فین سے ملاقات کرنے ہسپتال جا پہنچیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے جگر کے عارضہ میں مبتلا اپنی ایک 13سالہ فین سمیہ سے ہسپتال جا کر ملاقات کی۔ اداکارہ کو فیس بک کے ذریعے اس امر کا پتہ چلا تھا کہ سمیہ کی خواہش ہے کہ شردھا اس سے ملاقات کریں۔ مریضہ کی یہ خواہش پوری کرنے کے لئے شردھا کپور برقع پہن ہسپتال گئیں اور سمیہ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں! شاہ رخ خان کو کس بات کا ڈر رہتا ہے؟

بعد ازاں اداکارہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ’’ مجھے سمیہ سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہوں۔ سمیہ ایک ننھی پری ہے۔ میں اس کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا گو ہوں۔ برائے مہربانی مجھے بتایا جائے کہ میں اس کے علاج میں کس طرح کی مدد کر سکتی ہوں‘‘۔

جواب دیجئے