تازہ ترینٹیکنالوجی

ایلون مسک اور سابقہ گرل فرینڈ کا خفیہ بچہ سامنے آگیا

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اور ان کی گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گرائمز کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جسے چھپا کر رکھا گیا۔ یہ انکشاف ایلون مسک کی سوانح حیات میں سامنے آیا ہے۔ امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز میں بک ریویو کے دوران انکشاف ہوا کہ ایلون مسک اور گرائمز کے 2 کی بجائے 3 بچے ہیں۔کتاب میں واضح نہیں کیا گیا کہ یہ لڑکا ہے یا لڑکی، جبکہ اس کی پیدائش کب ہوئی یہ بھی نہیں بتایا گیا۔

اس سے قبل ایلون مسک اور گرائمز کے ہاں مئی 2020 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام X Æ A-12 رکھا گیا تھا، جسے ایکس بھی کہا جاتا ہے۔

اس کے بعد بیٹی کی پیدائش خفیہ طور پر ہوئی جس کا انکشاف مارچ 2022 میں گلوکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش دسمبر 2021 میں سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔ دونوں نے بیٹی کا نام Exa Dark Sideræl رکھا جبکہ اس کی عرفیت وائے ہے۔اس کے چند ماہ ایلون مسک اور گرائمز کا تعلق ختم ہوگیا تھا مگر گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی بہترین دوست ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button