Uncategorized

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

حکومت نے بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ یکم جنوری 2023 سے ہو گا۔

ذرائع نے کہا کہ آج ہونے والے ای سی سی اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

ای سی سی کی منظوری سے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ پہلے ہی کر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button